08:08 , 27 جولائی 2025
Watch Live

غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کا پانچواں مرحلہ مکمل ہوگیا

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالیوں کے تبادلے کا پانچواں مرحلہ بھی مکمل ہوگیا۔ حماس نے تین جبکہ اسرائیل نے ایک سو تراسی قیدی رہا کر دیے۔

دیرالبلاح میں حماس کی جانب سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے زبردست انتظامات کیے گئے۔ جنگجووں نے سیکڑوں فلسطینیوں کی موجودگی میں تین اسرائیلی مرد یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا جو انہیں لے کر اسرائیل پہنچی۔ بدلے میں اسرائیل نے بھی اوفر جیل سے ایک سو تراسی فلسطینی رہا کر دیے۔ فلسطینی قیدیوں کا رملہ پہنچتے ہی شاندار استقبال کیا گیا۔

دوسری جانب کھنڈر غزہ میں ملبے تلے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہادتوں کی تعداد میں پانچ سو بہتر افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد شہادتوں کی مجموعی تعداد اڑتالیس ہزار ایک سو اکاسی ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION